Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ کےلئے معاہدے پر اتفاق

نیویارک....اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مہاجرین کی نقل مکانی کے انتظام اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے عالمی معاہدے پر اتفاق کر لیا ۔ مہاجرین سے متعلقہ مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے۔عالمی سربراہان رواں سال دسمبر میں معاہدے کو حتمی شکل دیں گے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ مہاجرین کے تحفظ کے لئے فریم ورک پر اتفاق تاریخی موقع ہے تاہم معاہدے پر عملدرآمد خطے اور قومی سطح پر اقدامات سے ممکن ہے ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ معاہدے سے تارک وطن کے حقوق محفوظ ہوں گے اور پائیدار ترقی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ مسودہ پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے درمیان واضح امتیاز کا تعین کرتا ہے اور ان کی حیثیت سے قطع نظر تمام تارکین وطن کے انسانی حقوق کی پاسداری کرتا ہے۔ اب ہمیں تمام تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ کےلئے مشترکہ ذمہ داری کا ادراک کرنا چاہیے تاکہ با ضابطہ ترک وطن کے ثمرات حاصل کئے جاسکیں۔
 

شیئر: