کام کی باتیں
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
گرمی میں اگر گوشت رکھنا ہو تو اسے سرکہ اور پانی سے تر کیے ہوئے کپڑوں میں لپیٹ کر رکھ دیں . گوشت کافی دیر تک خراب نہیں ہوگا .
بکری کا دودھ بخار کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے . اگر تیز بخار ہو تو بکری کا دودھ سر ، ہاتھوں اور پیروں پر ملنے سے بخار فوراً اتر جائے گا ۔
بخار تیز ہو تو چار رومال لے کر ہاتھوں پیروں کو ایک ساتھ سہلانے سے چند ہی منٹ میں بخار ہلکا ہو جائے گا ۔
اگر کان میں پانی چلا جائے تو پیاز کے عرق کے چند قطرے کان میں ڈال دینے سے درد نہیں ہوگا ۔
اگر کہنی پر میل جم گئی ہو تو لیموں کاٹ کر اس کے آدھے حصے میں کہنی کو رکھ کر گھمائیں ۔ تمام میل بالکل صاف ہو جائے گا ۔
دانتوں پر پیلاہٹ جم جائےتو اسے صاف کرنے کے لیے نمک اور شہد ملا کر دانتوں پر ملیں ۔ دانت چمک اٹھیں گے ۔