Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز نے مارب، الحدیدہ اور کریتر میں سامان تقسیم کیا

عدن ..... شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مارب، الحدیدہ اور کریتر وغیرہ یمنی علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم جاری رکھے ہوئے ہے۔ عدن کے ماتحت کریتر ضلع میں 27 ٹن 380 کلوگرام راشن تقسیم کیاگیا۔ اس سے 2220 یمنیوں کو فائدہ ہوا جبکہ مارب کے المتحف کیمپ میں کھجوروں کے 500 کارٹن نقل مکانی کرنے والے یمنیوں کو پیش کئے گئے۔ شاہ سلمان مرکز نے العبید، العسال ، دوبلا، السوق محلوں میں 20 ٹن 572 کلوگرام کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔ 
 
 
 

شیئر: