Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گانے بجانے کے مسئلے پر خونریزی ناجائز

ریاض ...مشرقی ریجن میں دارالافتاءشاخ کے نگران اعلیٰ شیخ علی بن صالح المری نے واضح کیا ہے کہ فرزندان اسلام کو گانے بجانے کے مسئلے پر لڑائی جھگڑے اور خونریزی کے بھنور میں پھنسنا جائز نہیں۔ اس سلسلے میں علماءکے درمیان اختلاف ہے لہذا اختلافی مسئلے کو بنیاد بناکر لوگوں میں انتشار پیدا کرنا نیز علماءاور قائدین کے درمیان لڑائی جھگڑے کا ماحول برپا کرنا درست نہیں۔ شیخ المری نے کہا کہ عصر حاضر کے بعض علماءاور ماضی کے متعدد علماءنے گانے کو حلال قرار دیا ہے۔ ابن حزم رحمتہ اللہ علیہ اس میں کوئی قباحت نہیں سمجھتے بعض علماءنے اسے نہ صرف یہ کہ جائز قرار دیا ہے بلکہ پسندیدہ بھی کہا ہے۔ المری نے توجہ دلائی کہ غنا سے مقصود سلف صالحین کے یہاں خوبصورت آواز میں گانا ہے۔ ایسا گانا جس میں موسیقی کے آلات استعمال نہ ہوں۔
   

شیئر: