Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی اسمبلی کا امیدوار کرپشن کا کھلا حامی

لاہور:  رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں سیاسی درجہ حرارت اپنے عروج پر ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے طرح طرح کے نعرے لگانے کے ساتھ بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں۔ اسی دوران لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے ایک آزاد امیدوار ہلکی پھلکی کرپشن کی حمایت کے ساتھ بھی انتخابی میدان میں موجود ہے۔
آپ جناب سرکار پارٹی کے امبر شہزادہ ’’تھوڑی سی کرپشن‘‘ کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمران اگر ضرورت کے تحت کرپٹ ہوجائیں تو ملک کے تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے ۔
ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے امبر شہزادہ نے بتایا کہ میں عوام کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتا، کیونکہ میں ایک کرپٹ سیاستدان ہوں، لہٰذا میں ہمیشہ کالا چشمہ استعمال کرتا ہوں۔
انتخابی نشان چمچہ کے حامل قومی اسمبلی کے امیدوار نے ایسے سیاست دانوں کو مشورہ دیا ہے جنہیں ان کی پارٹی کی جانب سے انتخابی ٹکٹ نہیں ملے کہ وہ بھی چمچے کے انتخابی نشان کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں اور کامیابی کے بعد ہم مل کر اپنی حکومت بنا لیں گے۔

شیئر: