Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقتولہ زینب کے والد کا سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ

لاہور:  قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی معصوم بچی زینب کے والد امین انصاری نے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے خط کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قصور میں اغوا کے بعد زیادتی اور پھر قتل کی گئی معصوم لڑکی زینب کے والد امین انصاری نے ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری کے ذریعے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دلوانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے خط کے ذریعے رابطہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ مجرم کی رحم کی اپیل صدر پاکستان کے پاس زیر سماعت ہے جبکہ مجرم کو نشان عبرت بنانے کے لیے سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتیں مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے موقف کی حمایت کریں۔
مزید پڑھیں:- - - -کراچی میں بوندا باندی اور بارش کی پیش گوئی

شیئر: