Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کیس،پاکستان نے جواب جمع کرادیا

اسلام آباد... پاکستان نے کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت میں جواب جمع کر ادیا۔ پاکستان کی جانب سے جواب دفترخارجہ میں ڈائریکٹر انڈیا ڈیسک فریحہ بگٹی نے جمع کرایا۔ پا کستانی جواب 900سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ جواب میں ہند کے تمام اعتراضات اور سوالات کے جوابات دئیے گئے ۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ہندوستانی سوالات پر تفصیل سے ردعمل دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ک جانب سے عالمی عدالت ا نصاف مےں مجموعی طور پر دوسرا جواب جمع کرایا گیا۔ اس سے پہلے پاکستان نے کلبھوشن کیس میں اپنا پہلا جواب 13 دسمبر 2017 کو جمع کراےا تھا۔ 
مزید پڑھیں:کلبھوشن کیس،پاکستان منگل کو جواب جمع کرائے گا

 

شیئر: