Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران سازش کرکے وزیر اعظم نہیں بن سکتے،بلاول

لالہ موسٰی.. پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سازش کر کے وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔ اگر انہیں اپنی مقبولیت پر اتنا ہی یقین ہے تو صاف اور شفاف انتخابات سے کیوں بھاگتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے نظر ئیے کو پنجاب کے عوام پسند کرتے ہیں۔ لالہ موسٰی میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا پہلا الیکشن ہے اور میں پنجاب میں نکلا ہوں۔ہمارا سفر صرف الیکشن تک محدود نہیں۔ پنجاب کی سیاست میں نظریاتی بحران ہے ۔ بلاول نے کہا کہ اگر خان صاحب اتنے ہی مقبول ہیں اور ان کے پاس اگر بہت سے لوگوں کی سپورٹ ہے تو اداروں کی طرف سے تحریک انصاف کو خصوصی حمایت کیوں مل ر ہی ہے ۔خان صاحب صاف اور شفاف انتخابات سے کیوں بھاگتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ سازش کرکے وزیر اعظم بنیں گے۔ اس سازش میں وہ بری طرح ناکام ہوں گے۔ پہلے بھی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ ان سازشوں کے خلاف شواہد لا ئیں گے۔عمران خان جانتے ہیں کہ وہ ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کو شش ہو رہی ہے۔ کالعدم تنظیموں کا ا لیکشن لڑنا بھی جمہوریت کی توہین ہے۔بلاول نے کہاکہ پاکستان کے عوام بھر پور طریقے سے ووٹ ڈالنے کیلئے نکلیں، عوام کو حق ہے کہ جسے چا ہیں ووٹ ڈالیں۔ 
مزید پڑھیں:بلاول سیاست سے نابلد،معافی مانگیں،فواد چوہدری

شیئر: