گستاخانہ خاکے، ہالینڈ اور یورپی یونین کی سفیروں کی طلبی
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
اسلام آباد... وزارت خارجہ نے گستاخانہ خاکوں پر ہالینڈ اور یورپی یونین کے سفیروں کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی صورت ایسی گستاخانہ حرکت برداشت نہیں کرسکتا اور نہ ہم سے توقع رکھی جائے کہ ایسی گستاخی کو برداشت کرسکتے ہیں۔ نگران وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں خاکوں کے مسئلے پر سخت ترین اقدامات کی سفارشات کی گئی ہے۔ نگران وزیر خارجہ نے خط میں کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے ہماری برداشت کا امتحان لیا گیا ہر فورم پر اپنا احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔