Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ

اسلام آباد:  پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 54 سے قومی اسمبلی کے امیدوار اسد عمر کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران فائرنگ ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسد عمر اس واقعے میں محفوظ رہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب صدر نے واقعے کے بعد بتایا کہ اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان محفوظ ہیں اور واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا جب کہ پی ٹی آئی کے کارکنان واقعے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کرادیا۔
ایس پی صدر زون ذیشان حیدر کا کہنا تھاکہ واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکا بندی کردی ہے ۔ ایس پی نے کہا کہ الیکشن کے موقع پرشر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، فائرنگ کا مقصد خوف ہراس پھیلانا تھا۔

شیئر: