Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایفیڈرین کیس،حنیف عباسی کو عمرقید،کمرہ عدالت سے گرفتار

  راولپنڈی... انسداد منشیات کی عدالت نے ایفیڈرین کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی ۔ کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ۔ واضح رہے کہ عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ قبل ازیں حنیف عباسی کے وکیل تنویراقبال نے حتمی دلائل مکمل کئے۔ انہوں نے سیلزریکارڈ اوربینک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ اے این ایف ایفیڈرین کے غیرقانونی استعمال کی بات کرتی ہے مگر کوئی ٹھوس شہادت نہیں۔ اے این ایف نے صرف لیبارٹری رپورٹ دی، گولیوں کی تیاری اوران میں ایفیڈرین کی مقدار کا نہیں بتایا گیا۔واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے انسداد منشیات عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کی یومیہ بنیادوں پر سماعت کرکے 21 جولائی کو فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔ اینٹی نارکوٹس فورس نے 27 جولائی 2012 حنیف عباسی کے خلاف چالان جمع کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ حنیف عباسی اور ان کے بھائی کی فارماسیوٹیکل کمپنی نے 2010 میں اپنی ضرورت سے زیادہ ایفیڈرین الاٹ کرائی لیکن اسے2 سال گزرنے کے باوجود استعمال نہیں کیا گیا۔ 

شیئر: