Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈکی ’ شمشیرہ‘ کیلئے 2سال انتظار

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور سنجے دت کی نئی فلم’ شمشیرہ‘ کے لئے فلم بینوں کو2سال انتظار کرناپڑے گا کیونکہ یہ فلم 31جولائی 2020ءکو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کو رنبیر کپور کےلئے فلم نگری میں نئے دور کا آغاز کہا جارہا ہے جس میں رنبیر نے سنجے دت کی ہوبہو اداکاری کرکے لوگوں کو داد دینے پر مجبور کردیاہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرنے والے رنبیر اگلی فلم ’سنجو بابا‘ کے ساتھ ہی کررہے ہیں جس کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے ۔یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ’شمشیرہ‘ میں رنبیر کپور، سنجے دت کے ساتھ ڈاکو کے روپ میں نظر آئیں گے۔ فلم میں ان کے مدمقابل معروف اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔کرن ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’شمشیرہ‘ 31 جولائی 2020 کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: