Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنیف عباسی کو سزا،شہباز شریف کا عوام کو پیغام

لاہور...مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حنیف عباسی کو عمرقید کی سزا سنانے کے فیصلے پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ فیصلے کا وقت بتا رہا ہے کہ فیصلہ ناانصافی پر مبنی ہے۔ عین انتخابات سے چند دن قبل ہفتہ کی آدھی رات کو اس قدر عجلت میں فیصلہ سنانا ہی ساری کہانی بیان کر رہا ہے۔ پہلے نواز شریف اور مریم نواز کو انتخابات سے قبل سزا سنائی گئی اور اب حنیف عباسی کو سزا دی گئی۔پاکستان کی عدالتوں میں ہزاروں مقدمات مکمل ثبوتوں کے ساتھ زیر التوا ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے مقدمات کے فیصلوں میں خاص تیزی دکھا ئی جا رہی ہے ۔حنیف عباسی کا فیصلہ انصاف کے اصولوں پر مبنی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ تمام لیگی امیدوار، کارکنوں اور ووٹروںسے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے 25 جولائی کو باہر نکلیں، شیر پر مہر لگائیں اور ووٹ کی طاقت سے ان سب ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دیں۔ دریں اثناءٹی وی انٹرویو میںشہباز شریف نے کہا کہ میرا عابد باکسر سے کوئی تعلق نہیں ۔عدالت دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردے گی۔نیب کو پشاور میں 70ارب کی کرپشن نظر نہیں آتی۔ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔یہ احتساب نہیں پری پول دھاندلی ہے اور اس پری پول دھاندلی کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے۔ کسی ایک جماعت کو ٹارگٹ کرکے احتساب نہیں کیا جاسکتا۔
مزید پڑھیں:ایفیڈرین کیس،حنیف عباسی کو عمر قید،کمرہ عدالت سے گرفتار

شیئر: