Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے کے حجاب پراختلاف ہے، السند

ریاض ... ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السند نے واضح کیا ہے کہ چہرہ کھولا جائے یا ڈھکا جائے اس پر علماءمیں اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض علماءاسے جائز اور دیگر ناجائز بتاتے ہیں۔ میرے نقطہ نظر سے عورت کو چہرے کا پردہ کرنا چاہئے۔ وہ الرسالہ چینل کے فتویٰ پروگرام کے دوران ناظرین کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ السند نے توجہ دلائی کہ چہرہ کھولنے کے جواز پر علماءمیں اختلاف ہے۔ مجھے یقین ہے کہ چہرے کا حجاب ضروری ہے۔ چہرہ کھولنا درست نہیں۔ امہات المومنین اور دیگر خواتین کی بابت حجاب کے بارے میں جو احادیث آئی ہیں ان سے اسی کی تاکید و تصدیق ہوتی ہے۔
 

شیئر: