Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، مصری اور کویتی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دو طرفہ رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال، اس حوالے سے دو طرفہ رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصری وزیر خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال، اس حوالے سے دو طرفہ تعاون اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر بات چیت کی۔
اس سے قبل شہزادہ فیصل بن فرحان سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
رابطے کے دوران سعودی عرب اور کینیڈا کے تعلقات، خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

شیئر: