Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق ’دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی دو کوششیں ناکام بنا دیں۔‘
جمعرات کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے 13 دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔‘
’سکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ شمالی وزیرستان میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں مزید پانچ دہشت گرد مارے گئے۔‘
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’طالبان رجیم اپنے شہریوں کو دہشت گردی میں ملوث ہونے سے باز رکھے۔‘
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ’دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔‘
اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ’علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔‘

شیئر: