Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویزٹ ویزے پر حج کی اجازت نہیں، حج پرمٹ بنیادی شرط: سعودی وزارت داخلہ

ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی سزاوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارتِ داخلہ نے پھر واضح کیا ہے کہ’ تمام اقسام کے وزٹ ویزے ان کی اقسام یا نام کچھ بھی ہوں، فریضہ حج  کی اجازت نہیں دیتے۔‘
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ ’حج کے لیے سرکاری حج پرمٹ حاصل کرنا ایک بنیادی شرط ہے۔‘
وزارت نے تمام افراد پر زور دیا کہ’ وہ اس سال حج سیزن 2026 کے ضوابط پر عمل کریں۔ عازمین کی سفیٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام سے تعاون کریں۔‘
وزارت نے انتباہ کیا کہ ’ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی سزاوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘
مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور منطقہ شرقیہ کے علاقوں میں ہیلپ لائن نمبر 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں ہیلپ لائن نمبر 999 پر خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع دی جا ستکی ہے گئی ہے
اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے حج پرمٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے 20 ہزار ریال سے ایک لاکھ  ریال تک جرمانے اور سخت سزاوں کا اعلان کیا تھا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے ’پرمٹ کے بغیر ممنوعہ مدت میں مکہ مکرمہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے یا وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم کسی بھی غیرملکی کو مکہ لے جانے یا ایسے افراد کو رہائش یا ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنا سنگین خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔‘
ایسے افراد جو یکم ذی القعدہ کے بعد وزٹ ویزا ہولڈر کو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن یا انہیں قیام کی سہولت مہیا کریں گے، انہیں بھی سخت سزاوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

شیئر: