Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال مسلسل چوتھے برس مشرق وسطی کا ہیلتھ کیئر برانڈ قرار

ہسپتال کی برانڈ ویلیو 1.7 ارب ڈالر( 6.3 ارب ریال) سے تجاوز کرگئی۔(فائل فوٹو)
کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کو مسلسل چوتھے برس سعودی عرب اور مشرق وسطی کی سطح پر قابل قدر ہیلتھ کیئر برانڈ قرار دیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق برانڈ فنانس کی سال 2026 میں مشرق وسطی میں مضبوط ترین برانڈ کی رینکنگ رپورٹ جاری کی گئی جس میں 150 مضبوط ترین برانڈ کا جائزہ لیا گیا، کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کی برانڈ ویلیو 1.7 ارب ڈالر( 6.3 ارب ریال) سے تجاوز کرگئی۔
کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال مملکت کے دس قابل قدر برانڈز میں شامل رہا۔ برانڈ فنانس  2026 کی’ مملکت کے 100 مضبوط ترین برانڈز‘ کی فہرست میں مسلسل تیسرے برس اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔
یہ کامیابی ہیلتھ کیئر کی ادارہ جاری قدر میں اضافے اور شعبوں میں قومی سطح کے بڑے برانڈز کے درمیان اپنی مضبوط حیثیت کو ظاہر کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہسپتال نے مشرق وسطی کے 10 سب سے قابل قدر میڈیکل برانڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جو اسے سپیشلائزڈ کیئر، ریسرچ، میڈیکل ایجوکیشن اور کلینیکل انوویشن کی فیلڈ میں ایک ریجنل ریفرنس بناتی ہے۔
اس برس ہسپتال نے مملکت میں جینیاتی اور خلیاتی علاج کی تیاری کے حوالے سے پہلی مرتبہ یہ سہولت فراہم کی جبکہ ایمرجنسی وارڈز میں داخلے کے لیے بستروں کے انتظار کے اوسط وقت میں 75 فیصد کمی کی گئی یہ ادارہ دنیا کے پانچ فیصد ہائی کیپیسٹی اکیڈمک میڈیکل سینٹرز کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

یہ درجہ بندی ہسپتال کے طبی و تحقیقی عملے کی اعلی صلاحیتوں اور امتیاز کا مظہر اور مملکت کے وژن 2030 کے تحت جاری اصلاحاتی پروگراموں کا نتیجہ ہے۔
علاوہ ازیں سینٹر کو سال 2026 کے لیے دنیا کے 250 بہترین تعلیمی طبی اداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
نیوز ویک کی رینکنگ میں اسے دنیا کہ بہترین ہسپتالوں، بہترین سمارٹ ہسپتالوں اوراعلی سپیشلسٹ ہسپتالوں میں شامل کیا گیا ہے۔

 

شیئر: