Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

80ہزار ریال کہاں سے آئے؟

مکہ مکرمہ.... اللیث کمشنری میں مقیم یمنی شہری کے قبضے سے80ہزار ریال برآمد ہوئے۔ گاڑی میں چھپائے ہوئے تھا۔ یہ نہیں بتا سکا کہ اس کے پاس یہ رقم کہاں سے آئی۔ پبلک پراسیکیوشن نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق اللیث سیکیورٹی چیک پوسٹ کے گشتی دستے نے شبے کی بنیاد پر گاڑی کو روک کر تلاشی لی تھی۔ جس میں 80ہزارریال کارٹنز میں چھپا کر رکھے ہوئے نظر آئے۔ یمنی شہری یہ نہیں بتا سکا کہ اسکے پاس یہ رقم کہاں سے آئی۔ اسے گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔
 

شیئر: