Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چترال میں گھر بناوں گا،مشرف

اسلام آباد ...سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ چترال کے لوگ بہت خوبصورت ہیں۔ان سے ہمیشہ پیار رہا ہے۔اپنے دور اقتدار میں چترالیوں کو ترقی اور خوشحالی دینے آتا تھا۔آج سے ووٹ مانگ رہا ہوں۔جب بھی پاکستان آوں گا ۔میری منزل چترال ہوگی۔ حلقہ این اے 01میں ڈاکٹر محمد امجد کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پولو گراونڈ چترال میں بڑے جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ چترال کے عوام ہمیشہ کی طرح آج بھی مجھے عزت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے عوام ڈاکٹر محمد امجد اور سہراب خان کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تو سمجھوں گا کہ انہوں نے مجھے ووٹ دیا ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ جب بھی پاکستان آیا میری منزل چترال ہوگی۔ چترال میں اپنا گھر تعمیر کرواںگا ۔ اسلام آباد میں چترال ہاوس تعمیر کرواں گا تا کہ چترال کے عوام آسانی سے اپنے مسائل ہم تک پہنچا سکیں۔اس موقع پر این اے 01چترال سے قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں پرویز مشرف کے دور حکومت کے بعد رک گیا تھا۔
مزید پڑھیں:نواز شریف نے جیل سے آڈیو پیغام جاری کردیا

شیئر: