Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این اے 60میں الیکشن کا التوا ، شیخ رشید کی درخواست خارج

 راولپنڈی ...لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ نے این اے 60 میں ن لیگ کے امیدوار حنیف عباسی کی نااہلی کے باعث ا نتخابات کے التواءسے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست قرار دے دیا ۔شیخ رشید کی درخواست خارج کردی۔ این اے 60 راولپنڈی میں الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے درخواست دائر کی تھی۔ سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا ۔ شیح رشید نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا ۔انہوں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ کسی امیدوار کو سزا ہونے پر انتخابات ملتوی نہیں ہوسکتے۔ امیدوار کو سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بھگتیں؟ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بھی سزائیں ہوئیں لیکن ان کے حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں ہوئے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر 25 جولائی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔ شیخ رشید نے انتخاب ملتوی کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہے۔ 
مزید پڑھیں:حنیف عباسی کے حلقے میں الیکشن ملتوی

شیئر: