Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں پولنگ کے دن خون خرابے کا خدشہ

کراچی (صلاح الدین حیدر) امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانی حکومت کو اطلاع دی ہے کہ 25جولائی کو پولنگ کے دن کراچی میں بڑے پیمانے پر خون خرابے کا خدشہ ہے۔ لوگوں کو ہر ممکن احتیاط کرنے کو کہا ہے امریکی وزارت خارجہ کے مطابق 25 خودکش بمبار پہلے ہی کراچی پہنچ چکے ہیں۔پولنگ والے دن دھماکے کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے انتخابات بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے، سیکیورٹی ادارے، الیکشن عملے اور عوام الناس کو بہت زیادہ محتاط رہنے کے لئے کہا گیاہے۔ دریں اثناءخبررساں ایجنسیوں کے مطابق حساس اداروں نے پولنگ والے دن کراچی میں بڑے تصادم کے خدشے کا اظہار کیا ہے ۔ لیاری گینگ اور ایم کیو ایم لندن کے کارندے کراچی میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کےلئے سرگرم ہوگئے ۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ۔بذریعہ سوشل میڈیا دہشت گردوں کو خصوصی طور کراچی کے ضلع وسطی میں پولنگ اسٹیشنوں اور امیدواروں پر حملوں کاٹاسک دیا ہے ۔متحدہ لندن کے علاوہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں لیاری گینگ وار کے کارندوں کو بھی ان کے سرپرستوں سے خصوصی ٹاسک دیا ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی میں انتخابات والے امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے کے لئے تمام حربے استعمال کئے جائیں ۔ذرائع نے بتایا کہ ساوتھ افریقہ سیٹ اپ کے مزید دہشت گرد کراچی کے سلیپرسیلز میں موجود ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں سے رابطے میں ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس اداروں نے خفیہ معلومات ملنے پر ایم کیو ایم لندن اور گینگ وار کارندوں پر گہری نگاہ رکھی ہوئی ہے ۔
مزید پڑھیں:انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش؟

شیئر: