Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام کل جمہوریت کا جشن منائیں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد... سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ بدھ کو قومی اسمبلی کی270اور صوبائی اسمبلیوں کی570نشستوں پر عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ این اے60سمیت 9نشستوں پر انتخابات نہیں ہوں گے۔ 17ہزار حساس پولنگ ا سٹیشنز پر کیمرے نصب کر د ئیے گئے۔ مسلح افواج کے ساڑھے 3لاکھ جوانوان سمیت 8لاکھ اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بدھ کو ملک بھر میں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ عوام بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیں۔ توقع ہے کہ ٹرن آوٹ پہلے سے کہیں زیادہ ہو گا۔ عوام کا جوش و خروش ثابت کرے گا کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں،وہ جمہوریت کا جشن منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کل 85ہزار 58پولنگ ا سٹیشن قائم ہیں۔17ہزار پولنگ ا سٹیشن حساس قرار د ئیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں11677امیدوار حصہ لیے رہے ہیں۔ پارٹیوں میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 1805اور1623آزاد امیدوار ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں کےلئے 3856سیاسی جماعتوں کے اور 4389آزاد امیدوار ہیں۔ مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کےلئے172اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے386خواتین امیدوار ہیں۔ اقلیتی نشستوں کیلئے قومی اسمبلی کے44اور صوبائی اسمبلیوں کے113امیدوار میدان میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس 120سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔95عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں الیکشن کا سامان ترسیل ہو چکا۔ ہمیں اب بھی امن عامہ کے مسائل کا سامنا ہے ۔ امن انتخابات دیکھنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:انتخابی مہم ختم ،پولنگ کل ،فیصلے کی گھڑی آگئی

شیئر: