ذیابیطس کی دوا کی قیمت میں 40فیصد کمی
        
        
                        
            
			
	
	       
	
				
            
                جدہ ... سعودی ایف ڈی اے نے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے معروف دوا (Diamicon) کی قیمت میں 40فیصد کمی کرادی۔ اب اس کی قیمت 25.60ریال ہے جبکہ پہلے 42.90ریال ہوا کرتی تھی۔ سعودی ایف ڈی اے نے صارفین سے کہا ہے کہ اگر وہ مذکورہ دوا کسی بھی فارمیسی پر نئی قیمت سے زیادہ میں فروخت ہوتے ہوئے دیکھیں تو پہلی فرصت میں 19999 پر رابطہ کرکے مطلع کریں۔ سعودی ایف ڈی اے نے واضح کیا کہ اس دوا کی قیمت میں کمی مریضوں کو منصفانہ قیمت پر دوا کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کی گئی ہے۔ اس حوالے سے نئے قاعدے ضابطے ترتیب دیئے گئے ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے متعدد دواﺅں کی بابت متوازن پالیسی تیار کی گئی ہے۔