Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھٹو کی بیٹی، بے نظیر کی بہن صنم بھٹو نے بھی ووٹ ڈالدیا

لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خالہ نے لاڑکانہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 200 سے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس موقع پر تصویر بھی ٹوئٹر پر جاری کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو کی بیٹی اور سابق وزیرا عظم بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ صنم بھٹو نے این اے 200 میں ووٹ کاسٹ کیاجس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر بھی جاری کی ہے ۔ صنم بھٹو نے پیپلز پارٹی کے حامیوں کے لیے پیغام میں کہا ہے کہ وہ آج اپنا ووٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کو دیں۔ گزشتہ روز پی پی پی کے میڈیا آفس سے جاری ہونے والے بیان میں محترمہ صنم بھٹو نے کہا کہ تیر کے نشان پر لگنے والی ہر مہر کا ووٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہوگا۔ صنم بھٹو نے مزید کہا کہ ملک جس پریشان حالات سے گزر رہا ہے قابل تشویش بات ہے ۔ 
 

شیئر: