Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولنگ کا دورانیہ بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کے حوالے سے پولنگ کا وقت بڑھانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے رہنما مشاہد حسین نے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں مطالبہ کیا ہے کہ پولنگ کا وقت مزید بڑھایا جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشاہد حسین نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر طویل قطاریں ہیں اور پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ لہٰذا الیکشن ایکٹ کا سیکشن 70 چونکہ پولنگ کے وقت میں اضافے کا اختیار دیتا ہے، اس لیے پولنگ کے دورانیے میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 6 بجے تک رکھا ہے جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے وقت بڑھانے سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - -بھائی کے دھوکے اور گھر کی لڑائی نے نواز شریف کو جیل پہنچایا‘ عمران خان

شیئر: