Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھائی کے دھوکے اور گھر کی لڑائی نے نواز شریف کو جیل پہنچایا‘ عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نواز شریف کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ سابق وزیرا عظم کو ان کے گھر کی لڑائی نے جیل بھجوایا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے مزید کہا کہ تاریخ کے اہم ترین الیکشن ہیں، تمام پاکستانی ووٹ ضرور ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے نہیں مگر آنے والی نسلوں ےک لیے عوام گھر سے نکلیں۔ کوشش کرنا ہمارا کام ہے، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز نے نواز شریف سے ہاتھ کیا ہے ، ان کی آپس کی لڑائیوں نے نواز شریف کو جیل میں ڈلوایا۔ ایک بھائی چاہتا ہے حمزہ آگے آئے اور دوسرا بھائی چاہتا ہے کہ مریم آگے آئے ۔ نواز شریف سمجھ رہے تھے کہ لاکھوں لوگ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کریں گے۔
 
 

شیئر: