Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل مسترد

کراچی ...کراچی کے شہریوں نے بانی متحدہ کی لندن سے عام انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل مسترد کردی۔ ایم کیو ایم لند ن نے کراچی کے شہریوں سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا کہا تھا۔ عام انتخابات میں پولنگ کے دن کراچی میں جو صورتحال رہی اس نے ثابت کردیا کہ اہل کراچی نے متحدہ کی اس اپیل کو مسترد کردیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت کہیں پولنگ بروقت اور کہیں تاخیر کا شکار ہوئی۔ بعض علاقوں میں ووٹرز جلد ی پہنچ گئے بیشتر علاقوں میں انتخابی عملہ بروقت پہنچ گیا لیکن ووٹروں کی آمد 9بجے کے بعد شروع ہوئی۔ وقت گزرنے کے بعد ووٹروں کی تعداد بڑھتی چلی گئی۔پولنگ اسٹیشن میں قطاریں لگ گئیں۔قومی اسمبلی کی21 اور صوبائی اسمبلی کی 44نشستوں پر عوام کی بڑی تعداد نے ووٹ ڈالے۔پولنگ اسٹیشنوں پر لوگوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔ایم کیو ایم کے ووٹرز نے کہا کہ پتنگ کا نشان ہماری پہچان ہے۔یہی لوگ ہمارے نمائندے ہیں۔اسمبلی میں اپنی نمائندگی نہیں کھونے دیں گے۔ بائیکاٹ کا اعلان ہمیں پیچھے کردے گا۔
مزید پڑھیں:عوام نے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا،فوجی ترجمان

شیئر: