Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#الیکشن پاکستان 2018

پاکستان میں الیکشن کیلئے سارا دن بڑی گہما گہمی رہی اور لوگوں نے پولنگ میں بھرپور حصہ لیا۔ ووٹ دینے کے بعد متعدد لوگوں نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
محمد تقی لکھتے ہیں کہ اس الیکشن سے پتہ چل جائیگا کہ کیا نواز شریف اور انکے اتحادی ووٹ کی پرچیوں کے ذریعے اپنے مخالفین پر غالب آسکتے ہیں۔
حرا حسن لکھتی ہیں کہ میں نے پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔ اگر اس نے اقتدار میں آکر کام نہ کیا تو اس پر سب سے پہلے تنقید کرنے والی بھی میں ہی ہونگی۔ اگرچہ میں سوچ رہی تھی کہ عمران خان سے بھی زیادہ آئی کیو رکھنے والا شخص برسراقتدار آئے تاہم میں بھی سارا دن گھر سے باہر گھوم پھر کر گزاروں گی۔
نصیف رضا لکھتے ہیں کہ میرے 73سالہ والد صبح ساڑھے 7بجے ہی ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔ گیٹ ابھی کھلا نہیں تھا وہ باہر بیٹھے رہے۔ چاہتے تھے کہ انکا ووٹ پہلا ہو۔
وجیہ کا ٹویٹ ہے کہ میں نے تو ووٹ ڈال دیا۔ آپ کی باری ہے۔ جمہوریت کیلئے ووٹ ڈالنا چاہئے۔ 
احمد لکھتے ہیں کہ یہ مسئلہ نہیں کہ کس کو ووٹ دیا بلکہ یہ ووٹ پاکستان کے لئے ہونا چاہئے۔
موسیٰ کہتے ہیں کہ عابد شیر خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں گھسے اور خاتون پریزائڈنگ افسر پر زور دیا کہ ایسی خواتین کو بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے جن کے پاس قومی شناختی کارڈز نہیں ہیں۔ آپ نے دیکھا کہ یہ ہے انکی جمہوریت یا یہ کہہ لیں کہ ووٹ کی عزت۔
فرحان ٹویٹ کرتے ہیں کہ ہم پاکستانی اس پرچم تلے ہمیشہ متحد رہیں گے۔
مبشر کہتے ہیں کہ آج کے دن ہارون بلور اور سانحہ کوئہ اور مستونگ کے شہیدوں کو اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں جنہوں نے انتخابی مہم اورپولنگ کے دن اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں