سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں پیر 16 مارچ کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں 1 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 543 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے ریکارڈ ہوئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 850 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب پیر کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 100 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 441 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 236 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 79.57 ڈالر ہو چکی ہے۔