Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت عظمیٰ کا حلف سادگی سے اٹھانے کی خواہش

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف عوامی انداز میں اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی تقریر کو ہر جانب سے پذیرائی ملی جسکے بعد عمران نے وزارت عظمیٰ کا حلف کسی عوامی تقریب میں اٹھانے کی خواہش کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر کی بجائے کسی عوامی مقام پر تقریب منعقد کرنے پر غور کررہی ہے ۔ اس سلسلے میں عمران خان کی پارٹی کے اہم رہنماﺅں سے مشاورت جاری ہے اور اس بات کا حتمی فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے ،تاہم عوامی مقام پر وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے ۔
 
 

شیئر: