Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کو شیر کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا،پرویز رشید

اسلام آباد ...مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سیاست سے ہارس ٹریدنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2013 ءکے انتخابات میں تحریک انصاف کے پاس کے پی کے میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود ہم نے انہیں حکومت بنانے کا موقع فراہم کرکے رواداری کی مثال قائم کی ۔اب تحریک انصاف بھی مانگے تانگے کی بیساکھیوں والی حکومت بنانے سے گریز کرے۔ جہاں جس جماعت کی اکثریت ہے اسے حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے۔ پرویز رشید نے کہا کہ 25 جولائی کے ایجنڈے نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے موقف کو مزید تقویت دی ہے۔ اگر ہمارے ووٹوں کو چوری نہیں کیا گیا تو فارم 45 چھپا کر اور گنتی روک کر نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ الیکشن کمیشن ن لیگ کی درخواستوں کو مسترد کر رہی ہے۔ کیوں ہمارے امیدواروں کے ساتھ ایسا رویہ رکھا جا رہا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو2حلقوں میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔انہیں شیر کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا ۔چوہدری نثار سمجھتے تھے کہ مسلم لیگ (ن) کے بغیر جیت جائیں گے یہ ان کی غلط فہمی تھی۔ عوام نے ان کی جیپ میں سوار ہونے سے انکار کردیا۔ 
مزید پڑھیں:سعد رفیق دوبارہ گنتی میں بھی ہار گئے

شیئر: