’آپریشن ڈان آف یمن‘ میں 100 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا: اتحادی فوج
اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ افواج آبنائے باب المندب کو محفوظ بنانے کے لیے فضائی کارروائی کر رہی ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے کہا ہے کہ پیر کی صبح شروع کیے گئے ’آپریشن ڈان آف یمن‘ میں 100 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا اور 324 انتہائی اہم اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ ان کی افواج آبنائے باب المندب کو محفوظ بنانے کے لیے فضائی کارروائی کر رہی ہیں جبکہ حرکت کرنے والے اہداف کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
اتحاد کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ زمین پر کارروائی کرنے والی یمنی مسلح افواج کو 24 گھنٹے فضائی معاونت فراہم کر رہا ہے۔