Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن نہیں سلیکشن ہوا،مصطفی کمال

کراچی...پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہمیں ہروایاگیا ۔شکست ہم پر مسلط کی گئی ۔کراچی ،حیدرآباداور میرپور خاص میں تمام پولنگ ایجنٹوں کو نکال دیا گیا۔ پتہ چل گیا کہ فرشتے اتر گئے لیکن کسی سے رحم کی اپیل نہیں کی۔ہم نے ایک الیکشن قربان کردیا۔جس دن ہم نے بولنا شروع کیا سب توچپ ہوجائیں گے۔ کارکنان مایوس نہ ہوں ۔2019 کے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر رہے ہیں۔میں دوبارہ گلی گلی نکلوں گا۔جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ وقت بھی دیکھنا تھا ۔آج کراچی حیدر آباد کو فتح کرنے کے باوجود کہیں جشن نظر نہیں آرہا ۔کاغذوں پر فتح حاصل کی گئی ۔آج بہت ساری باتیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ 3 مارچ کو یاد رکھتے ہیں وہ آج کی تارِیخ کو بھی دیا رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ نہیں کھویا ہے۔ہمارے پاس تو کچھ کھونے کے لئے نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن تھی۔کارکنان مایوس نہ ہوں۔ آج کراچی میں پی ٹی آئی کی جیت پی ایس پی کی مرہون منت ہے ۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں رابطہ کار کون؟

شیئر: