Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس2بچے کافی ہیں، السیسی

قاہرہ .... مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے واضح کیا ہے کہ حکومت مصر تنظیم نسل چاہتی ہے۔ تحدید نسل نہیں۔ گزشتہ 50برس کے دوران مصر میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے بہت کچھ کیا گیا لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ یہ بڑا مسئلہ ہے۔ صدر جمال عبدالناصر ، صدر انور السادات اور پھر حسنی مبارک کے دور میں اس پرکام ہوا اب بھی ہورہا ہے۔ حکومت بچوں کے دودھ پر سبسڈی دے رہی ہے۔ اسکی لاگت 46پونڈ ہے اور 5پونڈ میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ایک بچے سے دوسرے بچے کے درمیان 3یا 4سال کا وقفہ رکھا جائے بس 2بچے کافی ہیں۔
 

شیئر: