Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورک پرمٹ کی تجدید ستمبر سے عقد ایجار کے بغیر نہیں ہوگی

ریاض : وزارت محنت و سماجی بہبود اور وزارت آباد کاری نے اعلان کیا ہے کہ یکم ستمبر 2018ءسے نئے ورک پرمٹ کا اجراء یا پرانے ورک پرمٹ میں توسیع مکان کے کرائے معاہدے کے بغیر نہیں ہوگی۔ تارکین وطن کو مکان کے کرائے کے معاہدے کا اندراج ”ایجار“ نیٹ ورک پر کرانا ہوگا۔ سعودی کابینہ نے 16جمادی الاول 1438ھ کو مذکورہ دونوں وزارتوں کو آپس میں تال میل پیدا کرکے مذکورہ کارروائی انجام دینے کا پابند بنایا تھا۔ کابینہ نے وزارت محنت کو ہدایت کی تھی کہ وہ ”ایجار“نیٹ ورک پر مکان کے کرائے کے معاہدے کے اندراج کے بغیر کسی بھی تارک وطن کا نہ تو ورک پرمٹ جاری کرے اور نہ ہی اس میں توسیع کرے۔ دونوں وزارتوں نے مذکورہ تناظر میں طے کیا کہ فیصلے پر مکمل عملدرآمد یکم ستمبر سے کیا جائیگا ۔ البتہ اسکا پہلا مرحلہ ”ایجار “ نیٹ ورک پر اندراج سے فوراً ہی شروع کردیا جائیگا۔ وزارت آباد کاری مملکت میں کرائے کے نظام کو موثر اور متوازن بنانے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ 12فروری 2018ءکو ایجار پروگرام باقاعدہ طور پر جاری کردیا گیا۔اس سے مالک مکان، کرایہ دار اور ریئل اسٹیٹ والوں کے حقوق محفوظ ہوگئے ہیں۔
ہر وقت باخبر رہیں، اردو نیوز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 
 

شیئر: