سنگاپور کی صدرسعودی وژن 2030کی مداح بن گئیں
ریاض ... جمہوریہ سنگاپور کی صدر ڈاکٹر حلیمہ یعقوب نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت نافذ کی جانے والی اقتصادی اصلاحات اور سعودی وژن 2030. کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا ہوگا او رترقیاتی عمل مضبوط ہوگا۔ انہوں نے ان تاثرات کا اظہار صدر شوریٰ شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ کے دورہ سنگاپو رکے موقع پر قصر صدارت میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وژن 2030اور قومی تبدیلی پروگرام 2020سے مملکت میں سرمایہ کاری کے عظیم مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سنگاپوراور اسکی کمپنیاں مملکت کی اقتصادی ترقی میں حصہ لینے کے آرزو مند ہیں۔