Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوبارہ گنتی کے لئے شاہد خاقان کی درخواست مسترد

راولپنڈی...قومی اسمبلی کے حلقہ این اے57 مری کے ریٹرننگ افسرحیدر علی خان نے مسلم لیگ ن کے امیدوار و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار صداقت عباسی کو کامیاب قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان بھر میں30حلقوں میں امیدواروں کی درخواست پر دوبارہ گنتی کی ہدائیت جاری کی تھی تاہم این اے57کے ریٹرننگ افسر نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ چونکہ کامیاب امیدوار صداقت عباسی کو اپنے مدمقابل درخواست گزار شاہد خاقان عباسی سے11546ووٹوںکی وضح برتری حاصل ہے۔ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق 10ہزار سے زائد ووٹوںسے شکست کے بعد دوبارہ گنتی کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ۔
مزید پڑھیں:کسی وزارت کی خواہش نہیں،شیخ رشید

شیئر: