Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات میں دشمن کون تھا؟

اسلام آباد... متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے اصرار کے باوجود ہم بار بار یہ کہتے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ پورے ملک کے حلقے کھولے جائیں تو دھاندلی سامنے آجائے گی۔تحریک انصاف کی جانب سے حکومت بنانے کے دعوے درست نہیں۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا نوٹس لے۔ ایم ایم اے کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دورا ن انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل مکمل طور پر متحد ہے۔ تمام امور اتفاق رائے سے طے ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مختلف طریقوں سے ایم ایم اے کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔آج کے اجلاس کے بعد یہ افواہیں اپنی موت آپ مرگئیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام نے دینی جماعتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔پورے ملک سے دینی جماعتوں کے اتحاد نے 50لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے۔ دینی جماعتیں عوام میں مقبول ہیں اور گہری جڑیں رکھتی ہیں۔فضل الرحمن نے کہاکہ اس وقت میڈیا میں کچھ باتیں گشت کر رہی ہیں کہ آرمی چیف نے یہ بیان دیا کہ ووٹ کے زریعے دشمنوں کو شکست دی۔ وہ وضاحت کریں کہ وہ کس کو دشمن سمجھ رہے ہیں۔ ووٹ کے ذریعے کس دشمن کو شکست دی۔ ایک جانب امریکہ کی جانب سے یہ بیانات سامنے آرہے ہیں کہ پاکستان کے انتخابات میں انتہا پسندوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس تناظر میں فوج کے سربراہ اپنے بیان کی وضاحت کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کا انتخابی دھاندلی میں اہم کردا ر ہے۔ انہوںنے ایم ایم اے کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت تحریک انصاف پورے ملک میں بدترین ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے ۔ جو حکومت ہارس ٹریڈنگ کے زریعے وجود میں آئے گی وہ قوم کےلئے قابل قبول نہیں ہوگی ۔
مزید پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد

شیئر: