Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر مقام بھی نیب پشاور میں طلب

اسلام آباد...قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی رہنما امیر مقام کو آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے کیس میں جمعرات کو طلب کرلیا ۔نیب حکام کے مطابق امیر مقام کو نیب ہیڈ کوارٹر پشاور طلب کیا گیا ہے۔ امیر مقام پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ان کی اسلام آباد، لاہور اور پشاور کی بیش قیمتی پراپرٹی شامل ہیں۔امیر مقام کو اسی حوالے سے پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا ہے سوالنامہ بھی تیار کرلیا گیا۔ نیب حکام نے اس سے قبل بھی دو بار امیرا مقام کو طلب کیا تھا تاہم وہ حاضر نہیں ہوئے تھے۔انتخابات سے قبل جب انہیں طلب کیا گیا تو انہوں نے نیب کے اعلیٰ حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مزید وقت مانگنے کی درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:شہباز شریف کی نیب میں پھر طلبی

شیئر: