Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جام کمال کو وزیرا علیٰ نامزد کرنے پر اختلافات

کوئٹہ ... انتخابات میں بلوچستان میں اکثریت حاصل کرنے والی سابق حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے جام کمال کو وزیرا علیٰ نامزد کرنے پر اختلافات سامنے آگئے۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جان محمد جمالی اور عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے نامزدگی کی مخالفت کی گئی۔ قدوس بزنجو سے نے ایک سوال پر کہا کہ بی اے پی کوئٹہ میں فیصلے کرنے کے لئے بنائی تھی بنی گالہ میں نہیں ۔ جان محمد جمالی اور سابق گورنر ذوالفقار مگسی کے بھائی طارق مگسی نے متبادل آپشن پر غور کےلئے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر خان مینگل سے ملاقات بھی کی تاہم کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ۔دوسری جانب بی این پی مینگل اور متحدہ مجلس عمل کے اراکین نے بھی کوئٹہ میں اہم ملاقات کی ۔بی اے پی کو سادہ اکثریت حاصل ہونے کے بعد حکومت کے قیام کے حوالے سے موجود متبادل آپشنز پر غور کیا گیا۔ بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما اور نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے بتایا کہ ایم ایم اے اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:یوسف گیلانی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

شیئر: