Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ پہنچنے پر تمام سہولتیں ملیں، کوئی امتیاز نہیں برتا گیا، ایرانی عازمین کے تاثرات

مدینہ منورہ.... ایرانی عازمین نے مدینہ منورہ پہنچنے پر واضح کیا کہ انہیں یہاں تمام سہولتیں میسر ہیں۔ہمارے ساتھ کسی طرح کا کوئی امتیاز نہیں برتا گیا۔ سعودی حکومت حجاج کرام کی خدمت بڑھ چڑھ کر کررہی ہے۔ ہمیں تمام سہولتیں مل رہی ہیں۔ ایرانی عازم حج حسن ترابی نے کہا کہ محکمہ پاسپورٹ کے اہلکاروںنے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر امیگریشن کی کارروائی انتہائی خوبصورتی کےساتھ تیزی سے انجام دی۔ ایئر پورٹ پہنچنے پر آب زمزم، گلدستے اور کھجوروں سے ہماری خاطر مدارات بھی کی گئی۔ ایرانی شہر برزک کے عازمین کے کاررواں کے انچارج حجتہ اللہ الحاقی نے بتایا کہ مدینہ ایئرپورٹ پہنچنے پر ہمارا پرجوش خیر مقدم کیا گیا۔ یہاں تمام اداروں کے اہلکاروں نے ہمارے ساتھ بہت اچھا معاملہ کیا۔ تمام انتظامات قابل تعریف پائے گئے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو کار خیر کی توفیق عطا کرے۔ایک ایرانی عازم حج ابو القاسم علی دست نے کہا کہ حرمین شریفین میں عازمین کی خدمت کرنے والے تمام ادارے شکریہ اور قدرو منزلت کے مستحق ہیں۔ انہیں تمام اداروں نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ سعودی عرب کے مہمان ہیں اور یہ ریاست دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے ضیوف الرحمن کے اعزاز و اکرام میں نام کمائے ہوئے ہے۔ کسی تفریق اور امتیاز کے بغیر سب کے ساتھ اچھا معاملہ اسکی پہچان ہے۔

شیئر: