Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود پروٹوکول لوں گا نہ کسی کو لینے دونگا،عمرا ن خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد وزیر اعظم ہاوس کے بجائے منسٹر انکلیو میں اسپیکر ہاوس میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزراءکو سیکیورٹی کم سے کم رکھنے کی بھی ہدایت جاری کردی ۔ وزیر اعظم وفاقی اور صوبائی وزراءکا پروٹوکول بھی کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ تمام وزراءعمران خان کے ایس او پی کے پابند ہونگے ۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا ۔خود پروٹوکول لوں گا نہ کسی کو لینے دوں گا ۔عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں ۔ان پیسوں کو پروٹوکول میں خرچ کرنے کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کروں گا ۔
مزید پڑھیں:حلف برداری میں غیر ملکی شخصیات شریک نہیں ہوگی
 

شیئر: