Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان نے "سابک" کی مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی بند کر دی

     ریاض - --  ہندوستانی وزارت تجارت و صنعت نے سابک کی مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ختم کر دی۔ سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کا تنازع یکم دسمبر 2000ء سے جاری تھا۔ 26جون 2001ء کو فی ٹن 130.60ڈالر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی مقرر کی گئی تھی۔ پھر 2ستمبر 2011ء کو اس پر نظرثانی کی گئی۔ ہندوستانی تحقیقاتی کمیشن نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی مقرر کئے رکھنے کی سفارش کی۔ 14اپریل 2011ء کو وزیر مملکت برائے امور توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کی زیر صدارت ٹیم نے شاہی فرمان پر اینٹی ڈمپنگ اور سبسڈی امور کا جائزہ لیا پھر 20نومبر 2017 ء کو مذکورہ ٹیم نے ہندوستانی تحقیقاتی کمیٹی کے ساتھ مل جل کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ سابک اور مذکورہ ٹیم نے قانونی اعتراضات پیش کئے مطلوبہ کوائف حوالے کئے اس کے نتیجے میں اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی فی ٹن 130.60ڈالر کے بجائے 16.24ڈالر مقرر کر دی گئی۔ ہندوستان کے متعلقہ حکام نے یکم اگست 2018ء کو اس حوالے سے حتمی رپورٹ جاری کر کے سفارش کی کہ آئندہ سابک سے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی وصول نہ کی جائے۔ رپورٹ میں یہ بات بھی شامل کی گئی ہے کہ ہندوستانی مصنوعات کا معیار بہتر ہوا ہے اور سابک مصنوعات حد سے زیادہ ہندوستانی مارکیٹ پہنچنے پر مقامی مارکیٹ کو ہونے والا نقصان ختم ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ضیوف الرحمان کیلئے مکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 14ہزار اہلکار تعینات کر دیئے

شیئر: