Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ نرگس سے حساب کتاب مانگ لیاگیا

لالی وڈ اداکارہ نرگس ایف بی آر کے جال میں آ گئیں ، ٹیکس حکا م نے سال 2016 کا حساب کتاب مانگ لیا۔ایف بی آر کی جانب سے اداکارہ نرگس کا مالیاتی آڈٹ جاری ہے۔ اداکارہ کو ان کی رہائش پر نوٹس بھیجا گیا جس میں ان سے سال 2016 کے غیرملکی سفر کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ان سے آمدن اور اخراجات کا حساب دینے کا بھی کہا گیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے نرگس کو تمام تفصیلات جمع کرانے کے لئے 9اگست تک مہلت دی گئی ہے۔نوٹس میں ان سے کہا گیا ہے کہ تفصیلات جمع نہ کرائی گئیں تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شیئر: