Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 100 فیصد اضافہ

کراچی ... ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ۔ نگراں سندھ حکومت نے سابقہ اسمبلی کے فیصلے پر عملدر آمد کا فیصلہ کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ارکان اسمبلی کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ سابقہ اسمبلی نے کیا تھا۔ ارکان اسمبلی کو 50 ہزار روپے تنخواہ جبکہ ایک لاکھ 5 ہزار روپے کے الاونسز ملیں گے۔ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ سابقہ حکومت نے کیا تھا ۔ ترجمان وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ اسمبلی ممبران کی مراعات کا بل گزشتہ اسمبلی نے منظور کیا تھا ۔اس کی منظوری گورنر سندھ نے دی تھی۔ترجمان نے کہا مجوزہ بل کی منظوری سے نگران حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔
 

شیئر: