Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کے پرائم منسٹر ہاوس میں نہ رہنے سے کتنی بچت؟

اسلام آباد ... عالمی میڈیا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وزیر اعظم ہاوس میں نہ رہنے سے ہونے والے فوائد کے اندازے لگانا شروع کرد ئیے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے وزیر اعظم ہاوس میں رہائش اختیار نہ کرنے سے قوم کو سالانہ پونے دو ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔ پرائم منسٹر ہاوس کی سیکیورٹی پر 980 ملین جبکہ عملے کے لئے 700 ملین مختص ہیں۔ مہمان شخصیات کیلئے تحائف پر 150 ملین اور پرائم منسٹر ہاوس کی تزئین و آرائش کے لئے 15 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں۔سادہ رہائش اختیار کرنے سے عوام میں اعتماد پیدا ہوگا کہ انکا وزیر اعظم انکے ٹیکسوں کا پیسہ ضائع نہیں کرتا۔ وزیر اعظم ہاوس 135 ایکڑ رقبے پر پھیلی عالیشان عمارت ہے جو شاہراہ دستور پر واقع ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے2دہائیاں قبل اس عالیشان عمارت کا افتتاح کیا تھا۔تحریک انصاف کی قیادت سمجھتی ہے کہ اس عمارت میں قائد اعظم یونیورسٹی جیسے معیار کی 4 جامعات قائم کی جاسکتی ہیں۔عمران خان بھی اس عمارت کو عوامی فلاح کیلئے استعمال میں لانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔عمران خان اپنے خطاب میں وزراءکالونی میں مقیم ہونے کا اشارہ دے چکے ہیں۔اطلاعات مل رہی ہیں کہ شاید عمران خان بطور وزیر اعظم ا سپیکر ہاوس کو اپنے استعمال میں لانا چاہیں گے۔عمران خان جہاں بھی رہیں تاہم وزیر اعظم ہاوس منتقل نہ ہوکر وہ عوام کو واضح اور مثبت پیغام دیں گے۔عوام پر عمران خان کے فیصلے کا مثبت اثر پڑے گا اور انکا یقین بڑھے گا کہ عمران جو کہتے ہیں اس پر پورا اترتے ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی کابینہ میں کتنے وزراء ہونگے؟

شیئر: