Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن فلیٹس کا معاملہ برطانیہ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

  اسلام آباد ... تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں 177 ارکان اور پنجاب اسمبلی میں 186 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ۔ عمران خان وزرائے اعلیٰ اور وزراء سے متعلق فیصلے 11 اگست تک کرسکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی توقعات ایک چیلنج ہے ۔برطانوی ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ لوٹی گئی رقم واپس لانے میں مدد کی جائے۔حکومت بنتے ہی ایون فیلڈ کا معاملہ برطانیہ کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی غیر ملکی سفیروں سے منی لانڈرنگ پر بات ہوئی ہے۔سفیروں سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی رقوم واپس لانے اور اربوں روپے کی جائیدادیں بنانے والوں کی نشاندہی میں تعاون کیا جائے۔ سوئس بینکوں میں موجود پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر واپس لانے کے لئے بھی تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔اس سوال پر کہ زرداری سے منسوب سوئس بینک میں رکھی رقوم کا حساب بھی ہوگا؟ فواد چوہدری نے کہا چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمٰن ایک کلو گوشت کے لئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہ رہے ہیں ۔وہ 10 مرتبہ بھی الیکشن لڑ لیں تو جیت نہیں سکتے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی کابینہ میں کتنے وزراءہونگے؟
 

شیئر: