Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہاٹ کے قریب حادثہ،مرنیوالے22ہوگئے

کوہاٹ... کوہاٹ کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تعداد22 ہوگئی ۔45زخمی ہو ئے ۔کئی کی حالت نازک ہے ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ مسافر بس بونیر سے کراچی جارہی تھی کہ انڈس ہائی وے پر سماری چوک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ۔مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ پاک فوج کے جوان بھی امدادی کاموں کیلئے پہنچ گئے۔حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

شیئر: