Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولینڈ میں قربان علی بھٹی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

ہمیں مل کر وطن عزیز کی ترقی اور استحکام کیلئے کام کرنا ہوگا، بھٹی
جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط
    عسیر ریجن کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور ملت فورم عسیر کے چیئرمین قربان علی بھٹی کے اعزاز میں جماعت اسلامی پولینڈ کے امیر اور معروف بزنس مین شبیر حسین بٹ نے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں پولینڈ میں مقیم بزنس کمیونٹی  کی سرکردہ شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ شبیر حسین بٹ نے معزز مہمان کا تعارف کراتے ہوئے انکی پولینڈ آمد پر مسرت کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ قربان علی بھٹی سے میرے دیرینہ تعلقات ہیں۔ انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کررہے ہیں۔ قربان علی بھٹی نے میزبان شبیر حسین بٹ اور دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ آپ سب نے انتہائی محبت کا اظہار کیا ہے جو میرے لئے باعث فخر ہے۔ پاکستانیوں میں محبت  اور اخلاص کا جذبہ مثالی ہے۔ پاکستان میں تبدیلی کے آثار نظر ِآرہے ہیں ہم سب کر مل کر وطن عزیز کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ خاص کرم کرے۔ عوام خوشحال ہوں روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - -مولانا فضل الرحمان کی صحت بہتر ہے، غلام رسول مینگل

شیئر: